• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں جج کے معاملے پر قانونی مشورے جاری ہیں، سعد رفیق

Consultation On Watching Judge To Be Continued Saad Rafique

مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نیب عدالت کے اوپر فاضل جج کے معاملے پر نواز شریف کے قانونی مشورے جاری ہیں، ایسا تو نہ کریں کہ ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیں اور کہیں کہ آپ پیش نہیں ہورہے۔

جاتی عمرہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میںسعد رفیق کا کہنا تھا کہ جو سلوک ہمارے ساتھ ہورہا ہے وہ دشمن کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا، ہمیں الٹے سیدھے القابات سے نوازا گیا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں، لیول پلیئنگ فیلڈ تو ہمیں بھی ملنی چاہیے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے، نیب پر تحفظات ہیں، وکلا سے مشاورت کے بعد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، نواز شریف ہشاش بشاش ہیں، وہ ملک سے باہر جانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز رشید اور چوہدری نثار میں کوئی اختلافات نہیں، پرویز ملک کو لاہور کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کا انچارج مشاورت کے بعد بنایا گیا، بیگم کلثوم نواز ضمنی الیکشن لڑیں گی جبکہ پی ٹی آئی الیکشن سے بھاگ جائے گی۔

سعد رفیق نے کہا کہ پرویز خٹک پنجاب سے جانے والی ڈینگی ماہرین کی ٹیم کو اسپتالوں میں جانے دیں، اس مسئلہ پر سیاست نہ کریں۔

تازہ ترین