• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبیا میں سینکڑوں سست ترین افراد سڑکوں پر نکل آئے

یوں تو ہر کام میں سستی دکھانا کوئی اچھی بات نہیں تاہم کولمبیا میں سالانہ کاہلی اور سستی کا دن منایا گیا۔

اس دن ایک سے بڑھ کر ایک کاہل افراد نے اپنے اپنے انداز میں سستی کا ایسا دلچسپ مظاہرہ پیش کیا کہ شائقین حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے ۔

کولمبیا میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سست ترین لوگوں کا دن منایا گیا جہاں شہر بھر سے سینکڑوں افرادنائٹ سوٹ زیب تن کیے سڑکوں پر نکل آئے اوراپنے بستر سڑکوں پر بچھا کر خوب نیند کے مزے لیتے دکھائی دیئے۔

اس موقع پر شریک لوگوں نے ایک دن کے لیے ہر کام سے چھٹی لی اور خوب ڈٹ کر سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرتے نظر آئے۔

سستی اور کاہلی کے عالمی دن کے موقع پر ایک خاتون کا کہنا تھا کہ ہم پورا سال کام کرتے ہیں اسی لئے آج کاہلی کا دن مناتے ہوئے صرف آرام کریں گے اور کچھ نہیں۔

تازہ ترین