• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینس رینکنگ :نڈال تین برس بعد ایک بار پھر نمبر ون بن گئے

پیرس ( جنگ نیوز ) اوہائیومیں سنسناٹی ماسٹرز ختم ہونے کے بعد عالمی ٹینس رینکنگ جاری کردی گئی۔ توقعات کے  مطابق اسپین کے اسٹار رافیل نڈال ایک بار  پھر  نمبر ون پر بن گئے ۔ نڈال آخری بار 2014 میں نمبر ون رہے تھے ۔ 2017 میں ان کی کارکردگی نے لوگوں کے منہ بند کرا دئے ۔

رینکنگ میں دوسرے نمبر پر برطانوی اسٹار اینڈی مرے رہے ۔تیسری اور چوتھی پوزیشن پر سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور اسٹنلاس واورینکا نے قبضہ کر لیا ، سربیا کے نووا ک جوکووچ پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔ دوسری جانب خواتین کی جاری کردہ رینکنگ میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نمبر ون کی پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

رومانیہ کی سیمونا ہیلپ دوسرے ،اسپین کی گاربا ئن مگاروزا تیسرے ، یوکرائن کی ایلینا سیوتلانا  چوتھے جبکہ ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔

تازہ ترین