• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی قائد محمود خان اچکزئی کی کارکردگی سے کارکن مطمئن ہیں،حاجی عمر قریش

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پشتونخوامیپ حلقہ19 کا ایک اجلاس رابطہ آفس میں زیر صدارت حاجی محمد عمر قریش ہوا جس میں پارٹی عہدیداروں ممبران علاقہ معتبرین سمیت نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں موجودہ صورتحال اور ملکی سیاسی سرگرمیوں پر بحث مباحثہ ہوا پشتونخوامیپ کی جاری رابطہ مہم پر گفتگو ہوئی جسے اطمینان بخش قراردیاگیا اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمدعمر قریش نے کہا کہ پشتونخوامیپ کے قائد مشر محمود خان اچکزئی کی کارکردگی سے تمام کارکن مطمئن ہیں انہوں نے گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں جو خطاب کیا وہ پوری قوم کی آواز تھی انہوں نے کہا کہ اصولی سیاست اور پارٹی نمائندوں کی مثالی کارکردگی کی وجہ سے پشتونخوامیپ آئندہ عام انتخابات میں بھی بڑی کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کے انقلابی پروگرام کو گھر گھر پہنچانے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ۔
تازہ ترین