کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے باغ ابن قاسم کیس میں حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے ناظر کو کمشنر مقرر کردیا ہےاورسیوریج لائن ڈالنے کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ ایک ماہ میں مکمل کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو باغ ابن قاسم پارک کا انتظام نجی بلڈر کے حوالے کرنے کے خلاف میئر کراچی وسیم اختر اورپی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کی درخواست پربدھ کو سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے باغ ابن قاسم کا انتظام نجی بلڈر کو دینے کے خلاف حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے پارک میں سیوریج لائن ڈالنے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے،۔ سماعت تین اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔