• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رونی نے انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لندن (نیوز ڈیسک) انگلش فٹبالر ٹیم کے سابق کپتان وین رونی نے انٹر نیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق کپتان اب ایورٹن کی نمائندگی کررہے ہیں اور انہوں نے119انٹر نیشنل میچز میں53گول سکور کر رکھے ہیں۔ انگلش ٹیم کی جان سے سب سے زیادہ گول سکور کرنے کا اعزاز رکھنے والے فٹبالر نے ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے انگلش سکواڈ کا حصہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

31سالہ انگلش سٹرائیکر کو جون میں میں سپین اور سکاٹ لینڈ کے خلاف میچز میں نظر انداز کیا گیا تھا۔ تاہم اب انگلش ٹیم منیجر گیراتھ سائوتھ گیٹ نے ان سے رابطہ کیا تھا اور انہیں ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے انگلش ٹیم کا حصہ بننے کے لیے کہا تھا۔ تاہم رونی نے انہیں بتایا کہ وہ پہلے ہی انٹر نیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ وین رونی نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلش ٹیم کے لیے کھیلنا ہمیشہ میری ترجیح رہا ہے۔ تاہم اب میں سمجھتا ہوں کہ کھیل کو خیرباد کہنے کا بہترین وقت ہے۔

تازہ ترین