کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایک ایسے مر حلے پر جب کھیلوں سے وابستہ غیر ملکی کھلاڑی اور ٹیمیں پاکستان آنے سے خوف زدہ ہیں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ہانگ کانگ کو پاکستان کے خلاف ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ ٹو سیمی فائنل میں پاکستان نہ آنے پر جرمانہ عائد کر کے اعلیٰ مثال قائم کرکے پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔
ساتھ ہی ہانگ کانگ کو گروپ ٹو سے خارج کرکے گروپ تھری میں شامل کردیا۔ پاکستان فروری میں 2017 میں ایران کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کا کامیابی سےانعقاد کیا تھا۔آئی ٹی ایف نے ہانگ کانگ کی تنزلی کرتے ہوئے ڈیوس کپ ٹائی 2018 میں گروپ تھری اور انہیں پاکستان کے خلاف اپریل 2017 میں سیمی فائنل سے انکار پر 5000 ڈالر جرمانہ کیا ہے اور وہ مجموعی طورپر 10 ہزار 971 ڈالر ادا کرے گا۔