• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر قتل کیس،ایف آئی اے کے سینئر پراسیکیوٹر چوہدری اظہر کل حتمی دلائل دینگے فیصلہ عیدالاضحی سے قبل سنائے جانے کا امکان

Todays Print

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نےبینظیر بھٹو قتل کیس میں استغاثہ کی طرف سے تمام 68گواہوں کے بیانات پڑھے جانے کے بعد سماعت آج تک ملتوی کر دی.

ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز نے پہلے روز 39گواہوں کے بیانات پڑھتے ہوئے ابتدائی دلائل دیئے تھے جبکہ گزشتہ روز باقی ماندہ 29شہادتیں پڑھ کر سنائیں اور ان بیانات کے حق میں جزوی دلائل بھی دیئے تاہم استغاثہ کی طرف سے حتمی دلائل ایف آئی اے کے سینئر پراسیکیوٹر چوہدری اظہر کل ہفتہ کو دیں گے جبکہ پیر کے روز سے ملزمان کے وکلا اپنے حتمی دلائل ریکارڈ کروانا شروع کرینگے اور بظاہر امکان یہی ہے کہ اس کیس کا فیصلہ شاید عید الاضحٰی سے قبل ہی سنا دیا جائیگا۔ 

تازہ ترین