• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار،عالمی ٹینس نے جرمانہ عائد کردیا

اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ہانگ کانگ کو پاکستان کے خلاف ڈیوس کپ ایشیا اوشانا گروپ ٹو سیمی فائنل میں پاکستان نہ آنے پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے گروپ ٹو سے خارج کرکے گروپ تھری میں شامل کردیا ۔ آئی ٹی ایف انٹرنل ایڈجوڈیکشین پینل نے ایک تاریخ ساز فیصلہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔پاکستان نے فروری 2017 میں ایران کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کا کامیا بی سے انعقاد کیا تھا۔ ہانگ کانگ کی تنزلی کرتے ہوئے ڈیوس کپ ٹائی 2018 میں گروپ تھری اور انہیں پاکستان کے خلاف اپریل 2017 میں سیمی فائنل سے انکار پر 5000 ڈالر جرمانہ کیا ہے اور وہ مجموعی طورپر 10ہزار 971 ڈالر ادا کرے گا۔
تازہ ترین