دنیا بھر میں کئی منچلے نوجوان اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے کے لئے نت نئے اور انوکھے اسٹنٹ کا مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں۔
بھارت میں ایسے ہی رامیش اور راگھل نامی دو ماہر نوجوانوں نے فٹ بال کے ذریعے مختلف ٹرکس پرفارم کرکے نا صرف شائقین کو حیران کردیا بلکہ عالمی ریکارڈ قائم کرکے اپنانام گنیز بک میں بھی درج کروالیا ہے۔
رامیش نے اپنے گھٹنوں کے ذریعے فٹ بال کو مسلسل 284بار گھماکر عالمی ریکارڈ قائم کیا جبکہ راگھل نے فٹ بال کے ذریعے ایک منٹ میں117بار آئی ٹو آئی ٹرک پرفارم کی اور اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا۔
واضح رہے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔