• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیسکو کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات قابل ستائش ہیں، میر مجیب مری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) انجینئرزآفیسرزایسوسی ایشن کیسکو کااجلاس میرمجیب مری کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں محمدنظام اچکزئی، کرم بخش بادینی،عادل عزیز، محمداسماعیل آغا ، سیداحمرعلی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کیسکوکی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا اجلاس کو بتایاگیاکہ جب سے چیف ایگزیکٹو آفیسرانجینئررحمت اللہ بلوچ اورموجودہ بورڈآف ڈائریکٹرزنے چارج سنبھالاہے کیسکوکے تمام انجینئرزاورافسران بے پناہ محنت ،لگن اوردلجمعی سے کام کررہے ہیں۔ایسوسی ایشن کی موجودہ کابینہ نہ صرف ممبران کے مسائل کے حل کیلئے کوشاںہیں بلکہ ادارہ کی ترقی کے لئے بھی دن رات محنت کررہے ہیںجس کی وجہ سے کیسکوکی ریکوری میں ریکارڈ اضافہ ہوا39ارب روپے سے زیادہ گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتری آئی ہے۔کئی ترقیاتی منصوبے وقت سے پہلے مکمل ہوئے خضدار۔مستونگ ، لورالائی ۔مسلم باغ ٹرانسمیشن لائنوںکی تکمیل بھی ہوگئی ہے ۔ کئی گرڈسٹیشنوںمیں ٹرانسفارمروں کی استعدادکاربھی بڑھادی گئی جن میںکوئٹہ سٹی، سریاب، کنگری، قلعہ عبداللہ ،گلستان، بسیمہ،گدر، قلات ، باغبانہ شامل ہیں ۔
تازہ ترین