کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی سافٹ ٹیا مر ایشیا کپ انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں پے درپے شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ چھ سنگلز میچوں میں شکست کے بعد ڈبلز میں بھی قومی شکست کھا گئی۔ کوریا کے شہر آنسیونگ میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے ڈبلز میں ہفتے کو پاکستانی ٹیم کا کورین ٹیم سے مقابلہ تھا جس میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ٹیم ایونٹ میں کوریا کے خلاف2-0 کی شکست ہوئی۔ قبل ازیں چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم کو پہلے میچ میں جاپان، دوسرے اور تیسرے میچ میں اندونیشیا، چوتھے میچ میں کمبوڈیا ، پانچویں میں کوریا اورفلپائن سے شکست کا سامنا رہا۔