• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا شاہ ایران کے بعد انڈیا کو خطے کا پولیس مین بنانا چاہتا ہے،رضا ربانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نےکہا ہے کہ امریکہ شاہ ایران کے بعد مودی کو خطے کا پولیس مین بنانا چاہتا ہے جو پاکستان کو نامنظور ہے۔ ٹرمپ نے پاکستان و خطے کے بارے میں جو بیان دیا ہے وہ انتہائی سنگین ہے اس کوریاست  صرف عوامی طاقت سے ہی کاؤنٹر کر سکتی ہے ۔ہر 10 سال بعد فوجی آمریت اس قوم پر مسلط ہوئی جس سے خرابیاں پیدا ہوئیں،اکیڈمک فریڈم کو سلب کرنا ملک میں دہشت گردی بڑھنے کا سبب بنا۔ صدارتی طرز حکومت ہم نے ایک بار نہیں کئی بار آزمایا ہے جس نے ہمیں ناکام کیا اور کچھ نہ دیا۔ پارلیمانی نظام میں بھی خامیاں ہیں جنہیں  دور کرنا ہوگا لیکن یہی بہترین حل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کےتحت منعقدہ سیمینار ’’ کیا پاکستان کےلئے جمہوریت ضروری ہے ؟‘‘سے خطاب کے دوران کیا۔ سیمینار سے نیشنل پارٹی کے سربراہ اور وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثاراحمد کھوڑو،جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو، مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بابو سرفراز جتوئی، مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم ، مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد ، پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس احمد ایڈوکیٹ ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی ، قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو ، معروف صحافی و تجزیہ نگار مظہر عباس ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی رہنما سید غلام شاہ ، کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم قریشی، معروف مذہبی اسکالر انیق احمد ، کراچی پریس کلب کے صدر سراج احمد اور سیکریٹری مقصود یوسفی نے بھی خطاب کیا۔چیئر مین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ  جن قوموں نے امریکی سامراج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا یہ مقابلہ انھوں نے بحیثیت قوم کیااس مسئلہ پر ریاست کو پارلیمنٹ اور وعوام کے ساتھ کھڑا ہوناچاہئے۔
تازہ ترین