ملتان(سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر محمد سلیم کی جانب سے بستی ملوک اورقادرپورراں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ، سی پی او ملتان چوہدری سلیم نے کہا کہ جو لوگ میرے دفتر تک نہیں آسکتے ان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا ہے،اگر کوئی پولیس اہلکار پیسوں کا تقاضا کرتا ہے تو آپ مجھے بتائیں، شہری ایک دوسرے پر جھوٹے پرچے مت کروائیں اس میں نہ صرف آپکا اپنا نقصان ہے بلکہ انصاف کے عمل میں رکاوٹ بھی ہے، انہوں نے دوران کھلی کچہری اے ایس آئی نور اکبر کو ملزمان نہ پکڑنے پر معطل کر دیا اور شوکاز نوٹس جاری کیا سٹی پولیس آفیسر ملتان عوام کے مسائل سننے کے بعد سائلین کے متعلقہ تھانہ کے ڈی ایس پی یا ایس ایچ او کو فون کر کے سائل کے مسئلہ کو فوری میرٹ پر حل کرنے کی ہدایات دیں پولیس افسر کسی قسم کی کوتاہی کرے تو سائل موبائل نمبر 03373151516 پر اطلاع کریں،انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقادکا مقصد عوام الناس کو فوری میرٹ پر انصاف مہیا کرنا ہے،پولیس کا مقصد عوام کے جان و مال کی حفاظت اور ان کو بروقت انصاف فراہم کرنا ہے،ہمارا نصب العین عوام کے مسائل کو فوری حل کرنا اور عوام دوست سسٹم کے تحت کام کرنا ہے۔