• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ تاراولپنڈی ٹرین سروس کی بحالی کا کام آخری مراحل میں داخل

پشاور(کامرس رپورٹر)ضلع کوہاٹ اور راولپنڈی کے مابین ٹرین سروس کی دوبارہ بحالی پر کام تقریبا آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اورتوقع کی جا رہی ہے کہ بحالی کا یہ کام دسمبر2017تک مکمل کر لیا جائے گا اس منصوبے پر 38کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے واضح رہے اس روٹ پر پہلےکوہاٹ پیسنجر ٹرین چلتی تھی جو یکم مئی2013کو بند ہوگئی تھی بتایا جاتا ہے 2013کے بعد اس روٹ پر4سال تک ٹرین سروس بند رہنے سے یہا ں کے ریلوے ٹریک اور سٹیشن کو نقصا ن پہنچا ہے۔ محکمہ ریلوے پشاور کی اعلی انتظامیہ کی جانب سے ٹرین سروس کی دوبارہ بحالی کے اس پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے اور اطلاعات یہ ہیں کہ دسمبر تک یہ کام مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد اس روٹ کا سیفٹی سرٹیفکیٹ بھی جاری ہوگا ریلوے پشاور کے مطابق جنڈ اور کوہاٹ سیکشن جو کہ 60کلومیڑ طویل ہے میں 3سٹیشن جن میں کوہاٹ کینٹ، جنڈ اور باسل شامل ہیں پر کام جاری ہے ان میں کوہاٹ سٹیشن پر60فیصد، جنڈ پر 60فیصد اور باسل پر 85فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ان تین سٹیشنز پر کام کے علاوہ جنڈ او ر کوہاٹ کے مابین ریلوے ٹریک کی بحالی پر کام زورو سے جاری ہے جن میں حفاظتی دیوار، سائیڈ ڈرین اور کرش سٹون شامل ہیں۔
تازہ ترین