عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حدیبیہ پیپرمل کیس میں اپیل دائر نہ کرنےپر نیب کےخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے اپیل دائر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اپیل دائر نہ کرکےعدالتی فیصلےپرعملدرآمد میں رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں ۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نیب کو اپیل دائر کرنے کی یقین دہانی پرعملدرآمد کا حکم دیا جائے ۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ21 جولائی کو ایک ہفتےمیں اپیل دائر کرنےکی یقین دہانی کرائی گئی تھی ۔عدالت نے نیب کی یقین دہانی کوفیصلے میں بھی تحریر کیا ۔
سات روز گزرنے کے بعد چیئرمین نیب کو یقین دہانی سے متعلق نوٹس بھیجا، لیکن چیئرمین نیب نے نوٹس کا جواب نہیں دیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایسی افواہیں ہیں کہ ایک اور این آراو پرکام ہورہا ہے،انہوں نے کہا کہ جب تک اسمبلی ہے آرٹیکل 62،63 موجود رہے گا ۔
انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے حدیبیہ ملزکیس کی تفصیلی تحقیقات کیں،تحقیقات میں نوازشریف اوراسحاق ڈار منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے، نیب نے21جولائی کوایک ہفتےمیں اپیل دائرکرنےکی یقین دہانی کرائی تھی، سپریم کورٹ سےکہاہےکہ ریفرنس دائر کرنےکی نیب کو تنبیہ کی جائے۔
شیخ رشیدنے مزید کہا کہ امریکا کے معاملے میں ساری قوم ایک ہے۔