بر طا نو ی قصبے بورٹن میں گھا س کے میدان کے بجا ئے دریا میں فٹ با ل کھیلنے کے سالانہ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔
یہ کھیل مقامی دریا میں کھیلا گیاجس کے دونوں کنا روں پر گو ل پو سٹ قائم کیے گئے تھے ۔
سو سال قدیم اس کھیل میں کھلا ڑی ایک دوسرے پر پانی کی چھینٹیں اڑاتے اور شرابور ہو تے ہوئے گول کر نے کی کو ششوں میں مصروف نظر آ ئے ۔
اس موقع پر خواتین کے درمیان بھی مقابلے کروائے گئے جبکہ فاتح ٹیم کو ٹرافی کا حقدار قرار دیا گیا۔
ان دلچسپ سالانہ مقابلوں کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ دریا کے کنارے جمع ہوئے اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔