پیرس (نیوز ڈیسک) نئی ٹینس ریکنگ میں نیوہیون کی چیمپئن ڈاریا گیوریلووا نے6درجے کی ترقی سے20ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ فائنلسٹ ڈومنیکا سبولکووا ایک درجے کی بہتری ملنے پر ٹاپ10میں واپس آگئیں۔ یوایس اوپن کے دوران ایک بار پھر کیرولینا پلسکووا کی ٹاپ پوزیشن خطرے میں رہے گی۔ مینز سنگلز کی عالمی درجہ بندی میں ونسٹن سلیم میں ٹرافی جیتنے والے روبرٹوبوٹسٹا اگٹ نے2درجے ترقی ملنے پر 13واں نمبر حاصل کرلیا۔ ٹاپ فائیو پوزیشن پر کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی، اس پر بالترتیب رافیل نڈال، اینڈی مرے، راجہ فیڈرر، واورینکا اور نووک جوکووک براجمان ہیں۔
سردست کیرولینا پلسکووا6390پوائنٹس جوڑ کر نمبرون ہیں جبکہ سیمونا ہالیپ محض5ریکنگ پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ ومبڈل چیمپئن گاربین مگروزا تیسرے، الینا سویٹا لینا چوتھے، کیرولین ووزیناسکی پانچویں، اینجلیک کیربرچھٹے، جوہانا کونٹا ساتویں، سویٹلانا کرنلٹسووا آٹھویں اور وینس ولیمز حسب سابق ساتویں نمبر پر ہیں۔ سلواکیہ سے تعلقہ رکھنے والی ڈومنیکا سبولکواوا ایک درجے ترقی ملنے پر دسویں پوزیشن کی حقدار بن گئیں۔ نیوہیون ایونٹ میں اعزاز کے دفاع میں ناکام رہنے والی پولش پلیئر اگنیسکا ریڈوانسکا نے ایک قدم پیچھے ہٹنے پر11ویں پوزیشن پائی، لٹویا کی جیلینا اوسٹا پینکو بدستور12ویں نمبر پر ہیں، کرسٹینا میلڈنیووک نے پیٹرا کیوٹوا کو پیچھے دھکیل کر13ویں پوزیشن ہتھیالی جبکہ جمہوریہ چیک کی سٹار کو ایک درجے تنزلی نے14ویں نمبر پر پہنچا دیا۔ امریکی سٹار سرینا ولیمز اس بار بھی15ویں نمبر پر موجود رہیں۔
ان کی ہموطن میڈیسن کیز16، اناستاسیجا سیوا سٹووا17،الینا ویسٹینا18، کیرولین گارشیا19جبکہ نیو ہیون کی صورت کیریئر کی پہلی ڈبلیو ٹی اے ٹرافی جیتنے والی آسٹریلوی پلیئر ڈاریا گیوریلووا نے6درجے کی چھلانگ لگا کر20ویں پوزیشن حاصل کرلی۔