بھارتی گجرات میں بننے والا بارش کا سسٹم شدت اختیارکرگیا، کراچی میں آج رات تک بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ممبئی اورراجستھان میں بارش برسانے والے سسٹم ایک ہو گئے جو اب جنوب مشرقی سندھ کی طرف بڑھ رہا ہے۔
شہر میں تیز ہوائیں چلنے لگیں ، سپرہائی وے کی مویشی منڈی میں بھی گرد آلود ہواؤں کا راج ہے۔
جنوب مشرقی سندھ میں سندھ کی ساحلی پٹی اور تھرپارکر کا علاقہ آتا ہے۔سسٹم کےشدت اختیار کرنے کی وجہ سے اس کی رفتار سست ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بہت محتاط اندازہ بھی لگایا جائے تو بارش اب رات تک ہوگی۔
واضح رہے طوفانی بارشوں سے کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔