• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میٹرو پراجیکٹ پر وزیراعلیٰ کے کردار پر انگلی اٹھانا قابل مذمت ہے ،خلیل طاہر سندھو

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے  کہا ہے کہ  شہباز شریف کے سابق ادوار اور موجودہ دور حکومت میں پنجاب نے بے پناہ ترقی کی ہے اور اس کا جی ڈی پی کا گراف قدرے بلند ہوا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ملتان میٹرو پراجیکٹ کو لیکر وزیراعلیٰ پنجاب کے کردار پر انگلی اٹھانا انتہائی قابل مذمت ہے ۔صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے دور اقتدار میں دوست ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات میں مزید استحکام آیا ہے ،   انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں جعلی ادویات کاخاتمہ،ہسپتالوں کی تعمیرومرمت،فلٹر کلینکس کا قیام،بلا سود قرضوں کی فراہمی،کسانوں کو سستی کھاد کی فراہمی،70سال میں پہلی مرتبہ 10ایکڑ سے کم رقبے والوں کو قرضوں کی فراہمی،85ارب سے خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام،دانش اسکولوں کا قیام،کئی ہزار میگاواٹ کے بجلی کے منصوبے  سب شہباز شریف کی پہچان ہیں ۔
تازہ ترین