ملتان میں عید قربان پر مویشیوں کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں ۔ ٹماٹر ، لیموں، ادرک ، لہسن اور پیاز کی قیمتوںمیں اچانک اضافہ ہو گیا۔
ملتان میں پیاز کی قیمت 60 روپے فی کلو سے بڑھ کر 80 روپے ، لیموں کی قیمت میں 120 روپے فی کلو سے 140 سے 160 روپے کلو ، ٹماٹر 60 روپے فی کلو سے بڑھ کر 80 سے 90 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں ۔
ہری مرچ کی قیمت میں بھی 20 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 100 روپے کلو ہو گئی ، ادرک 140 سے بڑھ کر 200 روپے فی کلو اور لہسن 200 روپے سے بڑھ کر 120 سے 160 روپے فی کلو ہو گیا ہے ۔
خریداروں کا کہنا ہے کہ عید قربان پر ہر سال ان اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
دوسری جانب سبزی فروشوں کہتے ہیں کہ وہ عید پر سبزیوں کی کوالٹی بہتر لاتے ہیں جس کی وجہ سے قیمتیں بھی زیادہ ہوتیں ہیں ۔