• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کی میزبانی مل گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرکٹ اور ہاکی کے بعد ملک میں اسکواش کے عالمی مقابلے کی راہ بھی ہموار ہوگئی۔ پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن نے پاکستان میں اسکواش کے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے انعقاد پر عائد پابندی اٹھاتے ہوئے 50 ہزار امریکی ڈالرز کا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی میزبانی کا پروانہ پاکستان کو دے دیا ۔ پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن نے رواں سال فروری میں سیکیورٹی کا بہانہ بناتے ہوئے پاکستان میں اسکواش کے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس منعقد کروانے پر پابندی عائد کردی تھی ۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے صدر اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کی ہدایت پر پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد علوی نے پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کی اور پاکستان پر عائد کی جانیوالی پابندی کا معاملہ بھر پور انداز میں اٹھایا جس پر پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن نے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے نجی کمپنی اسپورٹس رسک کا نمائندہ پاکستان بھجوایا جس کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد پروفیشنل اسکواش نے پاکستان پر عائد پابندی کو اٹھانے کا اعلان کیا ۔ پی ایس اے نے اس موقع پر رواں سال پاکستان کو دو انٹرنیشنل مینز اور ایک خواتین کا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی میزبانی بھی دیدی ۔

تازہ ترین