• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے پر نوٹس نہیں لے رہا،شاہ محمود

بدھلہ سنت (نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آنیوالا دور تحریک انصاف کا ہے این اے 120کا الیکشن جیت کر تاریخ رقم کریں گے ،الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے پر نوٹس نہیں لے رہا 17ستمبر پی ٹی آئی کی جیت کادن ہو گاان خیالات کا ا ظہار انہوں نے این اے 148میں یونین کونسل کڑڑی ٹمک کے آفس میں آئے ہوئے عمائدین سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ عوام باشعور ہو چکی ہے اور الیکشن میں چوروں ،ڈکیتوں سے چھٹکارے کے لئے ووٹ کو استعمال کریں گے، اس موقع پر چئیرمین کڑڑی ٹمک مہر دلبر خان مہار،چئرمین کوٹلہ مہاراں مہر دلیر خان مہار،مختیار سہو،راو سید حسن،شیراز مہار، عرفان مہار،نواب دھول،منیر کرلانہ، لیاقت راجپوت، حمید جٹ،نعیم ارائیں ،اللہ ڈتہ سنڈھل، رئیس کڑڑیا،حفیظ مہار،احمد یار ملکانہ،نذر سنڈھل و دیگر بھی موجود تھے، بعدازاں مخدوم شاہ محمود قریشی نے این اے 148میں وفات پاجانیوالا افراد کے لواحقین  یاسین ڈیدھ کی ہمشیرہ ،پیر کاظم علی شاہ کے بھائی ، پیر غلام مصطفیٰ شاہ کے چچا،نواب جوتہ کی بھابی،جاوید بلوچ کی بیٹی،نواز سنڈھل کے بھائی کے انتقال پر فاتحہ خوانی بھی کی انہوں نے بھائی ویر میں قسور ڈیدھ کے والد کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔

تازہ ترین