• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس پاکستان نے ہائیکورٹ بار ملتان بنچ کے صدر کی گرفتاری کے احکامات کیخلاف اپیل پر 5رکنی بنچ تشکیل دیدیا

لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سینئر جج سے بدتمیزی کرنے والے  ہائیکورٹ بارملتان بنچ کے صدر شیر زمان کے گرفتاری کے احکامات خلاف اپیل پر سماعت کیلئے5رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا۔ فل بنچ آج سماعت کرے گا  ،بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس عمر عطاء بندیال،جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔شیرزمان نے  لاہور ہائیکورٹ کے فل  بنچ کی جانب سے اپنی گرفتاری کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

تازہ ترین