• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا وائس چانسلر جامعہ کراچی کو خط

Chairman Senate Raza Rabbanis Letter To Vice Chancellor Karachi

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے وائس چانسلر جامعہ کراچی کو خط لکھا ہے جس میں انہیں نصاب کا از سر نو جائزہ لینے اور سینیٹ کی قرارداد کے مطابق طلبہ تنظیمیں بحال کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کی جانب سے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان کو لکھے گئے خط کے متن میںکہاگیا ہے کہ تشویش ہوئی کہ یونیورسٹی طلبہ کا ریکارڈ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو دیا جائے گا، طلبہ کو داخلے کے وقت مقامی پولیس اسٹیشن سے کریکٹر سرٹیفکیٹ بھی لینا ہو گا،دونوں ادارے ریاست کے سخت ادارے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ان اداروں سے طلبہ کے رابطے کے باعث طلبہ میں بےچینی بڑھے گی، نوجوانوں میں انتہا پسندی اور تشدد کو روکنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

سینیٹر نے خط میں لکھا کہ ادبی اور تعلیمی سرگرمیوں سے ایک مختلف موقف جنم لے گا،انہوں نے امید ظاہر کی کہ امید کرتاہوں کہ آپ میرے نقطہ نظر کی روشنی میں بہتر فیصلہ کریں گے۔

تازہ ترین