• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر عامر خان کی روہنگیا مسلمانوں پرمظالم کی مذمت

Boxer Amir Khan Condemns The Violence Of Rohingya Muslims In Myanmar

باکسر عامر خان نے برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی۔

باکسر عامر خان نے لاہور میں داتا دربار پر حاضری کے موقع پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے یوم دفاع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو محفوظ بنانے پر پاکستان آرمی قابل تعریف ہے ۔

روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے باکسر نے کہا کہ میانمار کے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم انتہائی تکلیف دہ ہیں، برما کے مسلمانوں کے لئے حکومت پاکستان اپنا کردار ادا کرے۔

عامر خان نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کے بعد مشکل وقت تھا لیکن زندگی آگے بڑھنے کا نام ہے۔ داتا دربار پرحاضری دے کر سکون محسوس کر رہا ہوں ۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ سیاست سے ان کا تعلق نہیں، جو لوگ بھی حکومت کریں ملک کی بہتری کے لئے کام کریں ۔

عامر خان نے کہا کہ ان کی فائٹ دسمبر میں دبئی، انگلینڈ یا امریکا میں متوقع ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ پاکستان میں کرائی جانے والی باکسنگ سپر لیگ کا آغاز لاہور سے کیا جائے۔

واضح رہےکسر عامر خان نے پاکستان میں باکسنگ سپر لیگ کرانے کا اعلان کیا تھا جس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ باکسنگ سپر لیگ میں 8 شہروں کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

باکسر عام خان کے مطابق باکسنگ سپر لیگ کی ہر ٹیم میں ایک خاتون باکسر بھی ہوگی جب کہ لیگ میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ کی ٹیمیں بنائی جائیں گی۔

تازہ ترین