کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹراجمل کی زیرصدارت گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کی خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہےچیرمین سینیٹ رضا ربانی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہکراچی یونیورسٹی کے طالبعلموں کا ریکارڈ حساس اداروں کو دیناافسوسناک امر ہوگاہے یونیورسٹی طلبا کا ریکارڈ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو دیے جانے اور داخلے کے وقت مقامی پولیس اسٹیشن سے کریکٹر سرٹیفکٹ لینا قابل تشویش ہے۔
چیرمین سینیٹ نے لکھا کہ دونوں ادارے ریاست کے سخت ادارے ہیں اور ان اداروں سے طلبہ کے رابطے کے باعث ان میں بے چینی بڑھے گی۔ رضا ربانی نے خط میں کہا کہ آپ نصاب کا ازسر نو جائزہ لیں، نوجوانوں میں انتہا پسندی اور تشدد روکنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ چیرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ کی قراردادا کے مطابق طلبہ تنظیمیں بحال کی جائیں، ادبی اور تعلیمی سرگرمیوں سے ایک مختلف موقف جنم لے گا۔ رضا ربانی نے امید ظاہر کی کہ وائس چانسلر ان کے نقطہ نظر کی روشنی میں بہتر فیصلہ کریں گے۔