• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

Benazir Bhutto Murder Cases Decision In Islamabad High Court Challenged

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کی جانب سے سنایا گیا بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

فیصلہ پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد کے وکیل نےچیلنج کیا جنہیں گذشتہ روز فیصلہ کی نقول حاصل ہوئی تھیں۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 31 اگست کو 10 سال بعد بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں 5 ملزمان کو بری اور جنرل (ر) پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ سابق پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد کو 17، 17 سال کی سزا کا حکم دیا گیا۔

سابق وزیراعظم کے بچوں نے اپنی والدہ کے قتل کیس کا فیصلہ ناقابل قبول قرار دیا تھا۔

عدالتی فیصلے پر بلاول، آصفہ اور بختاور بھٹو زرداری نے اپنے رد عمل کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

پیپلزپارٹی کے چیرمین اور شہید بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کیس کا فیصلہ مایوس کن اور ناقابل قبول ہے۔

اے ٹی سی نے سعود عزیزاورخرم شہزاد کو17 سال قید5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔عدالت نے مقدمے کے 5 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے کہ 27 دسمبر2007ء کو لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کے بعد روانگی پر لیاقت باغ چوک میں خود کش حملے کے نتیجے میں بے نظیر بھٹو شہید ہوگئی تھیں۔

تازہ ترین