کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کے لئے تھائی لینڈ کی چار رکنی پیر کو ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔ مقابلے 15 سے 17ستمبر تک پاکستان ا سپورٹس کمپلیکس کے گراس کورٹ پر کھیلے جائیں گے۔ ٹائی کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کیمپ میں عابد مشتاق، شہزاد خان، عابد علی اکبر اور مزمل مرتضی شرکت کر رہے ہیں جبکہ عقیل خان اور اعصام الحق کو ٹرائل سے مستثنی قرار دیا گیا ۔