سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی رخصتی میں فوج کا کوئی کردار نہیں ، سپریم کورٹ اور فوج سے محاذ آرائی کا راستہ غلط ہے ۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی سے خصوصی گفتگو کے دوران چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ فوج سے ہماری کوئی لڑائی نہیں نہ فوج کا نواز شریف کی رخصتی میں کوئی کردار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ محاذ آرائی سے ہم اپنی پوزیشن بہتر نہیں بلکہ کمزور کریں گے۔ محاذ آرائی کا مشورہ دینے والے لوگ پارٹی میں اقلیت میں ہیں۔
چوہدری نثار کے کہا کہ محاذ آرائی سے کوئی سیاسی مقاصد حاصل نہیں ہو سکتے۔ چوہدری نثار کا خصوصی انٹرویو ہفتے اور اتوار کو رات 10 بج کر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا ۔