• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنسنی خیز انکشافات سے بھر پور چوہدری نثار کے انٹرویو کا دوسرا حصہ آج ”جیونیوز“ پر نشر ہوگا

Todays Print

کراچی (جنگ نیوز) سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان کے سنسنی خیز انکشافات سے بھر پور انٹرویو کا دوسرا حصہ اتوار”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر ہوگا۔کیا چوہدری نثار مسلم لیگ (ن)کو خیر باد کہہ دےں گے، آرمی چیف سے متعلق نواز شریف کو کیا مشورے ملتے رہے، کیا شہباز شرےف پارٹی صدارت کیلئے موزوں امیدوار ہیں ، کیا پانامہ اسکینڈل پر جے آئی ٹی نے درست کام کیا ،دھرنے والوں کو رےڈ زون میں داخلے کی اجازت کس نے دی تھی، پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت کس نے دی، نےشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوسکا ، پاکستان کو لاحق خطرات کا کس کس کو پتہ ہے؟۔

اِن تمام موضوعات پر سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی اپنے مہمان سے اہم گفتگو کریں گے۔ تلخ و شیریں سوال و جواب پر مشتمل یہ خصوصی گفتگو ناظرین رات 10بجکر5 منٹ پر دیکھ سکیں گے۔ ٭ملکی و غیر ملکی سیاسی صورتحال پر بے باک اور حقائق پر تجزیئے و تبصرے، موسیقی اور طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ رات11 بجکر5منٹ پر علی میر کے ساتھ دکھایا جائے گا۔

تازہ ترین