• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ واٹر کمیشن کی کارروائی ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے واٹر کمیشن کی کارروائی جسٹس اقبال کلہوڑکی طبیعت کی ناسازی کے باعث 16ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر سندھ میں پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب کے منصوبوںسے متعلق بنائے گئے واٹر کمیشن کیس کی سماعت ہفتہ 9ستمبر کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑ کی عدالت میںہونا تھی،جسٹس اقبال کلہوڈ کی طبیعت کی ناسازی کے باعث سماعت کو16 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

تازہ ترین