کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں نیب قوانین کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت پیر 11 ستمبر کو(آج) ہوگی،سندھ میں ایم کیو ایم ،پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نیب قوانین کے خاتمے سے متعلق سندھ حکومت کی قانون سازی کو کالعدم قرار دینے کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ سماعت کر رہی ہے۔