• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان، ہزاروں فٹ کی بلندی پرخطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا

دنیا بھر میں ایڈونچر کے شوقین کئی منچلے نوجوان ہواؤں میں اڑنے کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لئے ہر خطرے سے ٹکرا جاتے ہیں اور اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کرتے ۔

چین میں ایسا ہی منچلا نوجوان اپنے خواب کو پورا کرتے ہوئے ہواؤں میں اڑان بھر رہا تھا کہ اچانک حادثے کا شکار ہو گیالیکن قسمت اچھی تھی کہ اس کی مہارت آڑے آگئی اور نوجوان کی جان بچ گئی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکا سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان ونگ سوٹ کے عالمی مقابلے کے دوران اپنے ساتھی کیمرا مین کے ساتھ فضا میں اڑان بھر رہا تھا کہ اچانک اپنے پہلے ٹارگٹ کو پورا کرتے ہوئے کیمرا مین سے ٹکراتے ٹکراتے بال بال بچ گیا۔

اس نوجوان نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فورا ہی دوسرا ٹرن لیا اور اس ہزاروں فٹ بلندی پر پیش آنے والے واقعے سے بال بال بچ گیا۔

تازہ ترین