• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا فلم فیسٹیول قومی تشخص اجاگر کرنے میں معاون ہو گا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایشیا فلم فیسٹیول قومی تشخص کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہو گا، ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی اور پیس فلم فیسٹیول کا انعقاد امن و امان کے قیام کی وجہ سے ممکن ہوا، حکومت اور عوام نے ملک میں امن کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے، فلم انڈسٹری کمیشن کا قیام عمل میں لا رہے ہیں، پہلی بار فلم فنانس فنڈ قائم کیا جا رہا ہے، دہشتگردی کیخلاف جتنی قربانیاں پاکستان نے دی ہیں کسی اور ملک نے نہیں دیں، فلم فیسٹیول میں 40 سے 50 ممالک سے 940 فلمیں آئی ہیں ، پاکستان کا اصلی تشخص واپس لوٹ کر آ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام ایشیاء پیس فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے آرٹسٹوں کی عزت تھی ، ہم نے کٹھن سفر طے کر لیا ہے، ابھی مزید بہت کچھ کرنا باقی ہے، اس سے قبل وزیر اطلاعات نے فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا،پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل جمال شاہ نے کہا کہ فلم کے ذریعے ہم ملک میں معاشرتی تبدیلی لاسکتے ہیں۔ انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی صوفیا نے کہا کہ امن لانے کیلئے ضروری ہے کہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جائے، اقوام متحدہ کے نمائندے وٹیریو نے کہا پاکستان میں بہت جلد ہیومن رائٹس کے حوالے سے فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا۔
تازہ ترین