• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری روڈ پر مسلسل ٹریفک جام کی شکایات،طویل عرصہ سے تعینات افسران اور وارڈنز کو تبدیل کرنے کا حکم

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے مری روڈ پر مسلسل ٹریفک جام رہنے کا نوٹس لیتے ہوئے مری روڈ پر طویل عرصہ سے تعینات افسران اور وارڈنز کو تبدیل کرنے کا حکم دیدیا۔ آر پی او نے چیف ٹریفک پولیس آفیسر شاہد یوسف کو ہدایت کی ہے کہ نکمے اور سفارشی افسران اور وارڈنز کو فی الفور تبدیل کرتے ہوئے رورل سرکلز میں تعینات کیا جائے اور اُنکی جگہ اچھی شہرت کے حامل افسران اور ٹریفک وارڈنز کو مری روڈ پر تعینات کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے اور ٹریفک کے تمام مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ آر پی او راولپنڈی نے ان احکامات پر عمل درآمد کر کے ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین