کوہاٹ میں رشتے کے تنازعے پر مخالفین کی فائرنگ سے 4 بھائی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق نواحی علاقہ ڈھوڈہ میں رشتہ کے تنازعے پر رشتہ داروں نے فائر نگ کردی۔ ملزمان نے مقتولین کو اُس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ عشاء کی نماز کے بعد مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔
فائرنگ سے4 بھائی عبدالحکیم، حضرت نور، لقمان اور صاحب نور جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کاکہناہےکہ جاں بحق ہونے والے مقامی مدرسے میں معلم تھے۔
تھانہ بلی ٹنگ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔