• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل پراڈکٹوٹی آرگنائزیشن کا ریکارڈ جل جانے کے بعد ملتان سمیت تمام ریجنل دفاترکوکام جاری رکھنے کی ہدایات

ملتان (سٹاف رپورٹر)نیشنل پراڈکٹوٹی آرگنائزیشن (این پی او)ہیڈ آفس کا تمام ریکارڈ جل جانے کے بعدحکام نے ملتان سمیت ملک بھر میں کام کرنےوالےریجنل دفاترکوکام جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں ،عوامی مرکز اسلام آباد میں آتشزدگی کے نتیجے میں نیشنل پراڈکٹوٹی آرگنائزیشن (ہیڈآفس) کا بھی تمام ریکارٖڈ جل کر راکھ ہوگیاہے،این پی اوحکام نے تمام تر ریکارڈ سے محرومی کےبعد جہاں نئےآفس کی تلاش شروع کردی ہےوہاں ملتان سمیت ملک بھر میں کام کرنے والے ریجنل دفاترکو یہ تازہ ترین احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ کام بدستور جاری رکھیں اورحکام سے رابطے میں رہیں نئےدفترکی تلاش کے بعدریکارڈ کی تیاری کاکام شروع کیا جائےگا۔
تازہ ترین