لندن ( وقار زیدی) پاکستان کارگل لداخ کے مہاجرین سے اظہار یکجہتی کیلئے لداخ نیشنل فرنٹ یوکے کے زیراہتمام ہنگامی میٹنگ ہوئی جس میں لداخ نیشنل فرنٹ کے چیرمین شاہد حسین کر گلی ، اختر علی لداخی ، دلاور حسین شگری ، یعقوب بلتی اور دیگر اراکین نے شرکت کرتے ہوے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کرگل لداخ کے مہاجرین کے لے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں نشست دی جاے اور مہاجرین کو وہ تمام حقوق بھی دیے جائیں جن کا پاکستانی قانون اجازت دیتا ھے اگر مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے دھرنے اور احتجاجی مظاہرے کے جائیں گے۔ شاہد حسین اور دیگر اراکین نے برما میں مسلمانوں کی نسل کشی پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےعالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔