ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان میں ڈاکو بے لگام، بنک سے رقم نکلوا کر جانے والا ایک اور شخص لوٹ لیا ،چوری کی 5 وارداتوں میں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، اور سامان لے گئے ،چیمبر آف کامرس کے قریب 3 ڈاکو ڈیڑھ لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے، منیجر حافظ فرحان خان نے نواں شہر کے بنک سے رقم نکلوائی منیجر کے ہمراہ برانچ کا سیلز مین محسن بھی تھا،پولیس تھانہ چہلیک موقع پر پہنچ گئی، ناکہ بندی کرا دی گئی ، تھانہ گلگشت کے علاقے کہکشاں سٹریٹ سے نامعلوم چور گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر سے 77 ہزار کی نقدی اور طلائی زیورات چوری کر کے فرار ہو گئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں واقع سادات کالونی سے نامعلوم چور ضیغم عباس کے گھر سے آٹھ لاکھ کی نقدی طلائی زیورات، اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گئے، نامعلوم چور عبدالواحد کے بھانے سے لاکھوں روپے کے مویشی چوری کر کے لے گئے ، جبکہ تھانہ بی زیڈ اور کوتوالی سے نامعلوم چور 2 موٹرسائیکلیں چوری کر کے لے گئے، تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں جنازے میں شریک نصیر احمد کی جیب سے نامعلوم جیب تراش 29500 کی نقدی چوری کر کے لے گئے، پولیس نے مقدمات کا اندراج کر لیا ہے، تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی ۔