پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کا اعتراف کرنے والے دہشت گردوں کو بری کردیا گیا۔
صوبہ سندھ کے شہر دادو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا اپنی والدہ کے قت کے حوالے سے مزید کہنا ہے کہ مجرمانہ غفلت پر پولیس والوں کو سزا دی گئی، انہیں حکم دینے والوں کو کچھ نہیں کہا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میاں صاحب خود تو نااہل ہوگئے ، پیچھے نااہلوں کی فوج چھوڑ گئے،انہوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نہ چھوٹے میاں نے نام بدلا، نہ بڑے میاں نے لوڈشیڈنگ ختم کی، بجلی آتی نہیں، بل بڑھتے جارہے ہیں، کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے۔
ان سے قبل صوبائی وزیر سندھ امداد پتافی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70سال کابوڑھا نوجوانوں کالیڈر نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے مزید کہنا ہے کہ نوجوانوں کا لیڈر صرف بلاول بھٹو زرداری ہے،2018ء کے الیکشن میں بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے۔