• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ فٹ بال سیکرٹری سے بدتمیزی کرنے پر جنید جہانگیر معطل

کراچی (شکیل یامین کانگا\…اسٹاف رپورٹر) سندھ فٹ بال ایسو سی ایشن کے سیکرٹری رحیم بخش سے بدتمیزی کرنے پر ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹ بال کے سیکرٹری نے جہانگیر میموریل فٹ بال کلب کے آفیشل جنید جہانگیر اور اس کے کلب کو غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردیا ہے۔ سیکرٹری ڈسٹرکٹ فٹ بال سینٹرل کا کہنا ہے کہ جنید جہانگیر غیرمعینہ مدت تک سندھ فٹ بال کی کسی بھی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ادھر چنیسر گوٹھ فٹبال گرائونڈ میں جاری فٹبال ٹورنامنٹ میں ملیر فٹبال کلب دلبود محمڈن کے دو کھلاڑیوں ابرار اور سلمان کو ریفری سے گالم گلوچ اور اسٹنٹ ریفری پر تشدد کرنے پر پانچ،پانچ ہزار روپے جرمانہ اور چھ، چھ ماہ کی پابندی جبکہ آل کراچی امن کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں اسامہ اسپورٹس ڈسٹرکٹ ایسٹ کے کھلاڑی شہباز ولد گل حسن کو ریفری نذیر احمد سے بدتمیز ی اور گالم گلوچ کرنے پر تین ماہ کے لئے معطل اور دو ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

تازہ ترین