ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) وزیراعلی ٰپنجاب کے چیف کوآرڈینیٹر حبیب اللہ بھٹی محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ملتان پہنچ گئے، انہوں نے تحفظ عزاداری کے صدر الحاج شفقت حسنین بھٹہ، مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز کے ہمراہ امام بارگاہ کاشانہ لال کرتی کینٹ، امام بارگاہ تنویر شاہ والا، امام بارگاہ سلیم والا کا دورہ کیا ،اس موقع پر حبیب اللہ بھٹی نے کہا کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد محرم الحرام کے ایام میں محبت ، اخوت اور بھائی چارے کی فضاکو قائم رکھیں ۔