کوئٹہ(سٹی ڈیسک)افغان قومی موومنٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ چمن شاہراہ سے غیر قانونی چیک پوسٹیں ختم کی جائیں چیکنگ کی آڑ میں شریف شہریوں کو تنگ کیا جا رہا ہے بیان میں کہا گیا کہ چیک پوسٹوں پر عام شہریوں کو تلاشی کی آڑ میں گھنٹوں کھڑا کیا جاتا ہے جس سے خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بیان میں مطالبہ کیا کہ غیر ضروری چیک پوسٹیں فوری ختم کی جائیں۔