ملتان کے چک جلال پور پیر والہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 4 فرار ہو گئے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گرد اعجاز اصغر اپنے 5ساتھیوں کے ہمراہ چک نمبر 23 جلال پور پیر والا میں چھپا ہوا تھا۔
اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی کی جانب سے کارروائی کی گئی تو دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کو کہا گیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
جوابی کارروائی میں دہشت گرد اعجاز اصغر اور اس کا ایک ساتھی مارا گیاجبکہ ان کے4 ساتھی فرار ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔