پیپلز پارٹی نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے کے خلاف 3اپیلیں لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائرکردی ہیں۔
اپیلیں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئیں، ایک اپیل پرویزمشرف، دوسری رفاقت حسین اور تیسری اعتزاز شاہ کے خلاف دائرکی گئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: بے نظیر قتل کیس ،مشرف اشتہاری قرار، 5 ملزمان بری، 2 کو سزا
پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےانسداددہشت گردی دفعہ کےتحت اپیل دائرکی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے:بے نظیر بھٹو کے قاتل اور مجرم
انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹوکی سیکورٹی ختم کردی گئی تھی، پوائنٹ بلینک رینج سےبی بی شہید کو گولی ماری گئی۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ پرویز مشرف نے بینظیر بھٹو کو دھمکیاں دی تھیں، بی بی شہید نے واضح لکھا تھا کہ اگرکچھ ہوا تو ذمے دار پرویز مشرف ہوگا، بینظیر نے ای میل میں بھی لکھا کہ سیکورٹی خدشات ہیں۔