چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہا ہے کہ خوشی ہوئی کہ چوہدری نثار نے کہا کہ مریم نواز کی کیا قابلیت ہے ۔
ایک انٹرویو میں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ این اے 120میں 3یونین کونسلوں میں دھاندلی کے شواہد ملے مگر ہم شکست تسلیم کرتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا ہے کہ انتخابی مہم دیر سے شروع کی گئی ورنہ نتائج ہمارے لیے اور بہتر آتے۔38/5000
I was happy with the statement of Chaudhry Nisar
عمران خان نے حلقے کے عوام پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا میں ان سے کہتا ہوں کہ آئندہ ان کے گھر چوری ہو تو کہا کریں چور زندہ باد، چور زندہ باد۔
واضح رہے کہ این اے 120 میں ن لیگ کی کامیابی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مایوس کردیاہے، انہوں نے ضمنی انتخاب کو عدالتی فیصلے سے نتھی کردیا تھا۔
عمران خان کو حلقہ این اے 120 سے کامیابی کی بہت امیدیں تھیں اور انہوں نے اس حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ نتائج ثابت کریں گے کہ عوام عدالتی فیصلے کے ساتھ ہیں یا نہیں۔