• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل اسمبلی ، پاکستانی طلباء نے ہلٹ پرائز چیلنج جیت لیا

General Assembly Pakistani Students Wins Hult Prize Challenge

دنیا میں مہاجرین کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے پاکستانی طلباءکے آئیڈیا نے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کرلی،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر منعقدہ ہلٹ پرائز چیلنج میں 10 لاکھ ڈالرز کا انعام بھی جیت لیا۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ مقابلے2022ء تک 10 لاکھ مہاجرین کی بحالی کے چیلنج میں 100 ممالک سے 50ہزار امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے ججز نے 6 فائنلسٹس کو منتخب کیا۔

مقابلے میں روشنی رائیڈز کے نام سے چار پاکستانی نژاد امریکی طلباء کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔

پاکستانی طلباء نے شہروں میں رہنے والے مہاجرین کے لیے نیویارک سب وے کی طرز پر رکشہ شٹل سروس کے قیام کی تجویز پیش کی، جس کے ذریعے مہاجرین کو سفر کے ساتھ روزگار اور تعلیم جیسی سہولتوں کی فراہمی بھی ممکن ہو سکے۔

ہلٹ پرائز فاؤنڈیشن پارٹنر سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے حانا لاکھانی، منیب میاں، حسن عثمانی اور جیا فاروقی پر مشتمل پاکستانی طلباء کی ٹیم کے آئیڈیا کو بہترین قرار دیتے ہوئے ان کی کامیابی کا اعلان کیا۔

پاکستان طلبا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تعلیم مکمل کر کے پاکستان جائیں گے جو ایشیاءمیں سب سے زیادہ مہاجرین کا میزبان ہے اور وہ اپنی انعامی رقم کے ذریعے اپنے آئیڈیا کو حقیقت کا روپ دیں گے۔

تازہ ترین