• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرانتشار ہو تو بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں، احسن اقبال

Todays Print

اسلام آباد (نیوز ایجنسیز) وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم اپنا گھر ٹھیک کرنے کے قریب ہیں کیونکہ جب تک اپنا گھر ٹھیک نہیں ہوتا مسائل حل نہیں ہونگے، قوم کو نام نہاد سقراطوں اور بقراطوں کے جھانسے میں نہیں آنا چاہیے، وہ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے پاکستان پر بھی تنقید کرنے سے گریز نہیں کرتے، اندر انتشار ہو تو بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں، خطے میں استحکام کیلئے بھارت سمیت تمام ممالک سے بات چیت پہلے بھی کی ہے اب بھی تیار ہیں، اقتصادی راہداری منصوبہ صرف پاکستان نہیں بلکہ جنوبی ایشیا کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے مکمل ہوتے ہی خطے میں پاکستان کا کلیدی اور لیڈنگ کردار ہوگا ،قومیں جنگی سازوسامان سے نہیں یونیورسٹیوں کے قیام سے بنتی ہیں،امریکی کیمپ میں شامل ہوکر ہمارے حکمرانوں نے جہازوں کے چندپرزے خریدے،1980 میں چین کی فی کس آمدنی 200 ڈالر اور پاکستان کی 300ڈالر تھی۔

آج چین میں کس آمدنی 8ہزار ڈالر اورپاکستان کی 1500ڈالرہے،ہمارے ملک میں مسلسل سیاسی عدم استحکام کی راہ میں رکاوٹ رہی،سرد جنگ کا دور ختم ہوچکا ہے اب اقتصادی ترقی کادور ہے، امریکا کی مرکزی طاقت اسلحہ کے انبار نہیں بلکہ اس کی جامعات میں ہے۔

تازہ ترین