• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت، غیرقانونی بھرتیاں، پرویز اشرف سمیت 8 ملزمان پر فردجرم عائد

 لاہور(صباح نیوز) احتساب عدالت نے گیپکو میں غیرقانونی بھرتیاں کرنے سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت 8 افراد پر فرد جرم عائد کردی ہے،دیگر افراد میں ابراہیم، حشمت علی کاظمی، طاہر بشارت چیمہ، ملک رضی عباس، سلیم عارت، وزیرعلی اور شاہد رفیع شامل ہیں، راجا پرویز اشرف نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا عوام کو نوکری دینا کوئی جرم نہیں۔

عدالت نے شہادتیں ریکارڈ کروانے کے لئے مزید گواہان کو بھی طلب کرلیا ۔

منگل کو لاہورکی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف پیپکومیں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے راجا پرویز اشرف پر فرد جرم عائد کردی، راجا پرویز اشرف نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا عوام کو نوکری دینا کوئی جرم نہیں۔دیگر افراد میں ابراہیم، حشمت علی کاظمی، طاہر بشارت چیمہ، ملک رضی عباس، سلیم عارت، وزیرعلی اور شاہد رفیع شامل ہیں۔ تاہم کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ جب میرے خلاف نیب نے ریفرنس دائر کیا تھا تو میرا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا لیکن اسکے برعکس جب نوازشریف کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا تو انہیں ہر چیز سے بری کر دیا گیا، اب ملک میں غیر یقینی صورتحال ہے اور حکومت کو لندن سے چلایا جارہا ہے۔

تازہ ترین